• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 164584

    عنوان: کیا نماز جان بوجھ کر ترک کرنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے ؟

    سوال: کیا نماز جان بوجھ کر ترک کرنے سے آدمی کافر ہو جاتا ہے ؟اور نکاح ٹوٹ جاتا ہے ؟

    جواب نمبر: 164584

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1414-1270/D=1/1440

    جان بوجھ کر نماز چھوڑنا بہت سخت گناہ ہے، اور اس پڑ بہت وعیدیں آئی ہیں؛ لیکن جان بوجھ کر کسی نماز کے چھوڑنے سے آدمی کافر نہیں ہوتا ہے اور نہ اس کا نکاح ٹوٹتا ہے اور حدیث میں جہاں کفر کی بات آئی ہے علماء نے اس کی تشریح فرمائی ہے کہ وہ نماز چھوڑنے سے کفر کے قریب چلا گیا۔ (مرقاة: ۲/ ۲۵۴، ط: فیصل دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند