• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 164282

    عنوان: قانی سے نكاح

    سوال: ایک مسلم لڑکی کا نکاح کیا گیابعد میں معلوم ہوا کہ لڑکا قادیانی ہے اسلئے لڑکی کو گھر روک لیا گیا درانحالیکہ لڑکی تین ماہ کے حمل سے ہے دریافت ہے کہ کیا شرعا اس حمل کا اسقاط کرایا جا سکتا؟ بینوا توجروا

    جواب نمبر: 164282

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1322-1107/B=1/1440

    قادیانی بلاشبہ تمام مسلمانوں کے نزدیک کافر ومرتد ہیں، دین اسلام سے خارج ہیں، ان کا نکاح مسلمان کے ساتھ جائز، صحیح ومنعقد نہ ہوگا۔ ۴ماہ سے کم والے حمل کو کسی خاص اہم مصلحت یا ضرورت ومجبوری میں ساقط کراسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند