• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 16384

    عنوان:

    میرے بھائی عابد علی کا نکاح ایک لڑکی سے 150گرام سونا حق مہر پر پڑھوایا گیا تھا۔ یہ نکاح منگنی میں پڑھوایا گیا تھا۔ شادی یعنی رخصتی سے پہلے ہی میرا بھائی ایک حادثہ میں شہید ہوگیا۔ لڑکا، لڑکی نے ایک دوسرے کی شکل تک نہیں دیکھی تھی۔آپ سے سوال ہے کہ کیا اس لڑکی کو اب ہم نے کیا دینا ہے؟ (۱)150گرام سونا ؟(۲)75گرام سونا؟ (۳)کچھ بھی نہیں؟

     نوٹ: ہمارا ایک غیر تحریری معاہدہ ہوا تھا کہ طلاق سے بچنے کے لیے ہم حق مہر 150گرام سونا لکھ دیتے ہیں لیکن عملی طور پر یہ ہماری( لڑکے والے) کی مرضی ہوگی کہ جتنا چاہے کرلینا۔ اس بات پر گواہ بھی ہیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 16384

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):1888=1485-10/1430

    خلوت صحیحہ سے قبل اگر شوہر کا انتقال ہوجاتا ہے تو اس صورت میں بیوی کو پورا مہر ملے گا، جو شوہر کے ترکہ میں سے ادا کیا جائے گا۔

    نوٹ: اس معاملہ کو مقامی علمائے کرام کے سامنے پیش کرکے حکم شریعت معلوم کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند