• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 163178

    عنوان: شادی شدہ عورت زنا کرلے تو کیا نکاح ٹوٹ جائے گا؟

    سوال: اگر کسی شادی شدہ عورت سے زنا ہوگیا ہو تو کیا اس کا نکاح ٹوٹ گیا؟ کیا یہ بات شوہر کو بتاناضروری ہے ؟ کیا دوبارہ شوہر سے نکاح کیا جائے گا؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔ اور یہ بتائیں کہ کیا دارالافتاء اور دارالعلوم دیوبند الگ الگ ہے؟

    جواب نمبر: 163178

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1027-888/B=10/1439

    کسی شادی شدہ عورت کے زنا کرلینے سے نکاح نہیں ٹوٹتا ویسے یہ فعل بہت گھناوٴنا اور سنگین جرم ہے، قرآن میں ہے وَلَا تَقْرَبُوا الزِّنَا إِنَّہُ کَانَ فَاحِشَةً وَسَاءَ سَبِیلًا مگر اس بڑے گناہ کے باوجود زنا کرنے سے نکاح نہیں ٹوٹتا بلکہ نکاح برقرار رہتا ہے اور توبہ کے بعد شوہر کو بتانے کی ضرورت نہیں، دارالعلوم دیوبند ملک کا بہت بڑا دینی تعلیمی ادارہ ہے جس کے اندر بہت سے شعبے ہیں ان میں سے ایک شعبہ دارالافتاء ہے جس میں مفتیان کرام بیٹھتے ہیں اور فتاوی لکھتے ہیں۔ دونوں الگ الگ نہیں ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند