معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 162613
جواب نمبر: 162613
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1297-1404/L=1/1440
(۱) اگر دونوں لڑکے اس بات پر ر اضی ہیں کہ جو لڑکی ان کے پاس گئی ہے وہی اب ان کے پاس رہے تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ جس لڑکی کا جس لڑکے کے ساتھ عقد ہوا ہے وہ اپنی بیوی کو طلاق دیدے اور بیوی مہر معاف کردے پھر جس کے پاس پہنچ گئی ہے اس کے ساتھ اس کا نکاح کردیا جائے واضح رہے کہ اس کے اندر عدت وغیرہ کی ضرورت نہیں۔
(۲) پرندہ ماکول اللحم ہے یا غیر ماکول اللحم نیز وہ زندہ نکل گیا یا اسی کے اندر مر گیا جب تک کوئی شق متعین نہ ہو کچھ لکھنا مشکل ہے۔
(۳) کنویں کے اندر اگر کوئی پاخانہ کردے تو کنواں کا پورا پانی ناپاک ہو جائے گا اور سارا پانی نکالنا ضروری ہوگا ومتی اذا وقع فی البئر نجس مائع یوجب نزح ماء البئر کلہ۔ الی قولہ کما لو وقع فیہ قطرة من خمیر أو بول (المحیط البرہانی: ۱/۲۵۶، ط: زکریا دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند