• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 161966

    عنوان: كیا نكاح كا گواہ ناپاك آدمی بن سكتا ہے؟

    سوال: اگر ایک مرد اور ایک عورت دو مسلمان مرد گواہوں کے سامنے ایجاب و قبول کرکے نکاح کرلیں تو اگر ان گواہوں میں سے کوئی ایک گواہ یا دونوں حالت جنابت میں ہوں تو کیااس سے نکاح پر کوئی اثر پڑے گا؟ ناپاکی میں کوئی نکاح کا گواہ بن سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 161966

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1099-1017/M=9/1439

    اچھا یہ ہے کہ گواہان پاکی کی حالت میں ہوں لیکن طہارت (پاکی) لازم نہیں، ناپاکی کی حالت میں بھی کوئی شخص گواہ بن سکتا ہے اس سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند