معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 161664
جواب نمبر: 16166401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:967-856/D=9/1439
نکاح کے صحیح ہونے کے لیے محض دو گواہ ہونا شرط ہے خواہ وہ دونوں لڑکے کی طرف سے ہوں یا دونوں لڑکی کی طرف سے، یا دونوں طرف سے ایک ایک، یا دونوں ہی غیرجانب دار ہوں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
بیوی کے ساتھ ہمبستری کرتے ہوئے جب منی
نکلنے لگے تو اسے بیوی کی شرمگاہ سے باہر پھینکنا جائز ہے یا نہیں؟
قرآن و حدیث کی روشنی میں بتائیں کہ کیا دوسرا نکاح کرنے کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینی پڑتی ہے؟
3926 مناظرکورٹ میرج کے بارے میں کیا حکم ہے جب کہ لڑکا اور لڑکی میں سے کسی کی فیملی اس میں شامل نہیں ہوئی اوران میں سے کسی کو نکاح سے پہلے اس کا علم نہیں تھا؟
13183 مناظرکفو سے کیا مراد ہے؟ کیا کفو میں اپنے خاندا ن میں شادی کرنا بھی شامل ہوگا؟ ہمارے ملک میں بہت سے لوگ اپنی ہی ذات میں شادی کرنے کو لازم سمجھتے ہیں،اور اگر کوئی دوسری ذات میں کر لے تو اس کا خاندانی بائیکاٹ ہوتاہے اور سگے رشتے سالہا سال ایک دوسرے سے نہیں ملتے۔ ہم اس موضوع پر آپ سے اور دوسرے علماء سے فتوی چاہتے ہیں تاکہ میں ان لوگوں کو دکھا سکوں۔ براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔
9335 مناظرمجھے ایک لڑکی پسند ہے جس کا ذکر میں نے اپنے والدین سے کیا، انھوں نے دیکھا مگر وہ اس لڑکی سے نکاح کے لیے راضی نہیں ہیں۔ کیوں کہ وہ ذرا موٹی ہے۔ مگر میں اسے دین کی نسبت سے پسند کرتا ہوں، اور وہ میرے کہنے پر عالمہ بننے پر راضی ہے۔ میں یہ چاہتا ہوں کہ میرے گھر کا ماحول دین دار ہو اس لیے اس لڑکی سے نکاح کرنا چاہتاہوں۔ مگر میرے والدین کہتے ہیں تجھے کرنا ہے تو کردیں گے مگر ہمیں لڑکی پسند نہیں ہے۔ میں نے بہت سمجھایا ں باپ کوکہ وہ ورزش وغیرہ کرکے دبلی ہوجائے گی ۔ اب میرے لیے اسلام کا کیا حکم ہے؟ مجھے اس کا جواب جلد از جلد دیجئے ۔ میں بہت مصیبت میں ہوں۔
3398 مناظرآپ کے جواب نمبر 4885 کا شکریہ، جس میں آپ نے مجھے شادی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ لیکن میں بچپن سے ہی جب کہ میں صرف سات سال کا تھاتب سے ہی نفسیاتی بیماری کاشکار ہوں جیسے (اداسی، پریشانی، دماغ گھومنا، سماجی خوف) ۔ میں اکثر وقت جسمانی طورپر بیمار رہتا ہے اورکوئی بھی طبی علاج مجھے فائدہ نہیں دیتا ہے۔ میری طرح کے آدمی سے کون شادی کرنا چاہے گا؟ مجھے اس بات کا خوف ہے کہ شادی بری طرح سے ناکام ہوجائے گی۔ کیا اسلام اس طرح کے آدمی کوجو کہ شادی کی کوئی بھی ضرورت کو پوری نہیں کرسکتا ہے شادی کی اجازت دیتا ہے ؟اس طرح کی صورت حال میں کیا پھر بھی شادی کی اجازت ہے؟ برائے کرم مجھے مشورہ دیں۔
2864 مناظر