• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 161467

    عنوان: نکاح کب فرض ہو جاتا ہے؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! اسلام میں نکاح کس حالت میں فرض ہو جاتا ہے؟

    جواب نمبر: 161467

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 992-776/SN=8/1439

    آدمی کو اگر شہوت کا بہت غلبہ ہو اور اس پر کنٹرول کے لئے کسی مباح ذریعہ پر عمل درآمد اس کے لئے ممکن نہ ہو اور یہ یقین ہو چلے کہ اگر نکاح نہیں کرے گا تو ”زنا“ میں مبتلا ہو جائے گا تو ایسی صورت میں اس شخص پر نکاح کرنا ”فرض“ ہے بشرطیکہ بیوی کا نان و نفقہ دینے کی قدرت ہو اور اس پر ظلم نہ کرنے کا اطمینان ہو، اگر زنا میں مبتلا ہونے کا یقین نہ ہو؛ بلکہ اندیشہ ہو تو پھر نکاح کرنا ”فرض“ نہیں؛ بلکہ واجب ہے۔ ویکون واجباً عند التوقان فإن تیقن الزنا إلا بہ فرض ․․․․․․ أي بأن لایمکنہ الاحتراز عن الزنا إلا بہ الخ (درمختار مع الشامی: ۴/۶۳، ط: زکریا) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند