• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 161381

    عنوان: خفیہ نکاح کے بعد علانیہ نکاح ہو تو مہر کونسا واجب ہوگا؟

    سوال: سوال: میں نے ایک سال قبل گھر والوں سے چھپ کر نکاح کیا، مگر اب وہ میرے اس رشتے پر راضی ہیں، مجھے ان کے سامنے پھر نکاح کرنا ہے اپنی بیوی سے ، کیا ایسا جائز ہے ؟ اور حق مہر کونسا ادا کرنا چاہئے ، پہلے نکاح والا یا دوسرے والا،؟ کیا فرماتے ہیں علماء کرام؟

    جواب نمبر: 161381

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:924-801/D=9/1439

    اگر آپ دونوں نے پہلے شرعی طور پر دو مسلمان گواہوں کے سامنے نکاح کرلیا تھا تو وہ نکاح لازم ہوگیا اب دوبارہ نکاح کرنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن اکر کسی مصلحت کے تحت دوبارہ نکاح کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں۔ اور لڑکی کے سامنے اگر اس بات کی وضاحت ہوجائے کہ دوبارہ نکاح یونہی کررہے ہیں تو بس پہلا ہی مہر واجب ہوگا، دوسرا مہر لازم نہ ہوگا۔ یا آپ دو آدمیوں کے سامنے اس کی وضاحت کردیں کہ ہمارا نکاح تو ہوچکا دوبارہ یونہی بطور ”ہزل“ کے ہے حقیقةً نکاح نہیں ہے تو پھر دوسرے نکاح میں ذکر کردہ مہر دینا لازم نہ ہوگا۔

    قال الشامي: ثم ذکر إن قاضیخاں أفتی بأنہ لا یجب بالعقد الثاني شيء ما لم یقصد بہ الزیادة في المہر․ (الدر مع الرد: ۴/۳۴۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند