معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 160699
جواب نمبر: 160699
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 735-735/D=8/1439
عاقل بالغ لڑکے اور لڑکی کے میسج کے ذریعہ ایجاب وقبول کرنے سے نکاح منعقد نہیں ہوتا۔ اور بہشتی زیور میں جو مسئلہ لکھا ہ وہ صحیح ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ لڑکا، لڑکی یا ان کے وکیل اور دو گواہ جسمانی طور پر مجلس عقد میں موجود ہوں اور وہ دونوں گواہ ان کے ایجاب و قبول کو سن کے عینی گواہ بن سکیں، محض میسج کے ذریعہ کئے گئے ایجاب وقبول کو پڑھنے یا دیکھنے سے نکاح نہیں ہوتا؛ لہٰذا صورت مسئولہ میں نکاح منعقد نہیں ہوگا۔ ولا بکتابة حاضر بل غائب بشرط إعلام الشہود بما في الکتاب مالم یکن بلفظ الأمر فتتولی الطرفین۔ وتحتہ في الرد: إذا الکتابة من الطرفین بلا قول لاتکفي ولو في الغیبة، تأمل۔ (الدر مع الرد: ۴/۷۳، زکریا) وشرط حضور شاہدین حرّین أو حرّتین، مکلفین، سامعین قولہما معاً (الدر مع الرد: ۴/۸۷-۹۲)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند