• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 157243

    عنوان: شادی كے بعد بچے كی پیدائش سے بچنے كی شرعی حیثیت

    سوال: محترم جناب مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ کوئی شخص شادی کے بعد بچے پیدا نہ کرے تو کیا اس میں کوئی گناہ ہے اگر بیوی بھی اس پر راضی ہو؟

    جواب نمبر: 157243

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:282-245/M=4/1439

    شادی کے بعد شوہر اگر چاہے کہ فوراً بچہ پیدا نہ ہو اوراس کے لیے بیوی کی رضامندی سے عارضی طور پر ایسی تدبیر اختیار کرے جس سے استقرار حمل نہ ہو تو شرعاً اگرچہ اس کی گنجائش ہے لیکن اگر بیوی کی صحت کمزور نہیں ہے اور کوئی عذر مانع نہیں ہے تو ایسا کرنا شریعت کی نظر میں پسندیدہ نہیں، نکاح کے مقاصد میں یہ بھی داخل ہے کہ توالد وتناسل کا سلسلہ قائم ہو اور کثرت امم کی بنا پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم بروز محشر فخر فرمائیں گے اس لیے بلاعذر اولاد سے بچنے کا جذبہ مستحسن نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند