معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 157109
جواب نمبر: 15710931-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:301-250/sd=3/1439
آپ کسی مناسب طریقے پر گھر والوں تک اپنی بات پہنچا دیں ، گھر والوں کو شادی میں بغیر کسی معقول وجہ کے تاخیر نہیں کر نی چاہیے ،جب تک شادی کی شکل نہیں بن رہی ہے ، آپ وقتا فوقتا نفلی روزے رکھ لیا کریں اور مفید کاموں میں مشغول رہیں، غلط صحبت اور بے کاری سے احتراز برتیں، کسی اللہ والے بزرگ سے تعلق قائم کر لیں اور اُن سے راہنمائی لیتے رہیں، والدین کو بھی خوش رکھیں ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرا اور میرے سسرال والوں کا پردہ پر اختلاف ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میری بیوی اپنے بہنوئی اور کزن کے سامنے آئے۔ مگر میں ایساہونے نہیں دیتا۔ اسی پردہ کی وجہ سے آج میرے سسرال والوں سے اختلاف بہت زیادہ ہے۔ میرے سسرجو کہ نقشبندی سلسلے سے وابستہ ہیں ان کا کہنا ہے کہ کزن اور بہنوئی بھائیوں کی طرح ہوتے ہیں ان سے پردہ نہیں ہوتا۔ وہ دیوبندیوں کو کافر کہتے ہیں اور باتوں باتو ں میں مجھے بھی دیوبندی ہونے کی وجہ سے ذلیل کرتے ہیں۔ میری بیوی جس طرح میرے سسرال کی طرف داری کرتی ہے اس طرح میرا ساتھ نہیں دیتی۔
3505 مناظرہماری ایک بہن یہ جاننا چاہتی ہے کہ کیا اسلام میں بغیر شادی کے پوری زندگی گذارنا درست ہے؟ اسے یقین ہے کہ وہ اس حال میں زیاہ عبادت کرسکتی ہے اور اسے شوہر کی نافرمانی کا کوئی خوف نہیں رہے گا۔ وہ پنج گانہ نماز اداکرتی ہے ، تہجد پڑھتی ہے اور ہر پیر اور جمعرات کو روزے رکھتی ہے۔ براہ کرم، جوا ب دیں۔
2296 مناظرسگائی
کا سنت طریقہ کیا ہے یاشادی کس طرح طے کریں؟
میں اسلامی تعلیمات کے مطابق آپ کی رہنمائی چاہتاہوں۔ میں پاکستان میں رہتاہوں اورلڑکی میکسیکو میں رہتی ہے جو کہ مسلمان ہے، کیا ہم انٹرنیٹ پر نکاح کرسکتے ہیں اورکیسے؟ اگر اس کے علاوہ اس سے نکاح کرنے کا کوئی متبادل طریقہ ہو تو مجھے بتائیں؟
1649 مناظرمفتی صاحب میں جاننا چاہتاہوں کہ اگر ایک
لڑکا اور لڑکی دو گواہوں کی موجودگی میں ایجاب و قبول کرلیں یعنی نکاح کر لیں اور
ان کا آپس میں جھگڑا ہو جائے اور غصہ میں لڑکا تین بار طلا ق دے دے تو کیا حلالہ
کے بعد وہ پھر سے آپس میں شادی کرسکتے ہیں؟ انھوں نے ایک بندے کو حلالہ کے لیے
راضی کرلیا ہے۔ دونوں ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں او رغلط فہمی میں جھگڑے کی
وجہ سے طلاق ہوئی۔ طلاق دئے ہوئے دس مہینہ سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے اور لڑکی اپنے
والدین کے گھر ہی ہوتی ہے اور سوائے لڑکے کے دو دوستوں اورلڑکی کی بہن کے ان کے
بارے میں کسی کو علم نہیں ہے۔ پہلے ان کے گھر والے ان کے رشتہ کے لیے راضی نہیں
تھے تبھی انھوں نے چھپ کر شادی کرلی اب ان کے گھر والے ان کی ضد کی وجہ سے ان کی
شادی کے لیے مان گئے ہیں۔ مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ اب لڑکی کی عدت کا کیا ہوگا؟ کیا
ا س کی عدت طلاق کے تین مہینوں بعد پوری ہوگئی تھی جب کہ وہ دونوں آپس میں اب تک
ملتے رہے طلاق کے بعد بھی؟
میں ایک ریٹائرڈ اسسٹنٹ پروفیسر ہوں اوردہلی میں رہتا ہوں،ذیل میں مذکور دو چیزوں کے بارے میں آپ کا مشورہ اورفتوی جاننا چاہتاہوں: (۱) میرے بھانجے کی لڑکی (جو کہ جے پور میں رہتی ہے)اس کی منگنی ایک ساؤتھ انڈین لڑکے کے ساتھ ہوئی تھی، لیکن کچھ عرصہ کے بعد لڑکی کے اصرار پر منگنی منسوخ کردی گئی۔ کچھ دنوں کے بعد لڑکی نے اپنے والدین کی مرضی کے بغیر دوبارہ اس لڑکے کے ساتھ تعلقات قائم کرلیے، جیسا کہ لڑکے کا دعوی ہے کہ ان دونوں نے لڑکی کے والدین کے علم کے بغیر دہلی میں شادی کرلی ہے۔۔۔۔؟؟؟
1492 مناظرپچھلے مہینے میری شادی ہوئی ہے لیکن شوہر کی کمزوری کی وجہ سے ہماری صحبت نہیں ہوئی اور نہ ہی مجھے اور نہ ہی میرے شوہر کو اس تعلق سے زیادہ معلومات ہے۔ کیا آپ مجھے بتاسکتے ہیں ہیں کہ کیا کیا چیزیں جائز ہیں او رکیا نہیں؟ جیسا کہ مجھے مشت زنی کا مطلب نہیں معلوم، یہ کیا ہوتی ہے؟ ایک سوال اور کیا ویاگرا یا اس جیسی کوئی اور دوا سے ہم صحبت کرسکتے ہیں؟
8276 مناظر