• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 156550

    عنوان: دوران حمل عورت کے پستان سے آنے والی رطوبت کو پینا

    سوال: سوال: ایسی عورت جو پہلی مرتبہ حاملہ ہوئی ہو اور دوران حمل میں ایام کے چھٹے اور ساتویں مہینے کے بعد جو رطوبت عورت کے پستان سے نکلتی ہے کیا اس رطوبت کا پینا جائز ہے اور اگر وہ منہ میں چلا جائے تو کیا حکم ہے ؟ طبی اصطلاح میں اس رطوبت کو کولسٹرم کہتے ہیں۔ (COLOSTRUM)۔

    جواب نمبر: 156550

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:269-189/sn=3/1439

    مذکور فی السوال رطوبت کا پینا مرد کے لیے شرعاً جائز نہیں ہے، اگر اتفاقاً منھ میں چلی جائے تو فوراً تھوک دینا چاہیے، اکر تھوک نہ سکے اور حلق میں چلی جائے تو توبہ واستغفار کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند