• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 156468

    عنوان: جماع کا سنت طریقہ كیا ہے؟

    سوال: (۱) حضرت، میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ جماع (بیوی سے رشتہ قائم کرنا) کا سنت طریقہ کیا ہے؟ (۲) کیا جماع کے دوران دونوں افراد کا ستر چھپا ہوا ہونا چاہئے؟ (۳) کیا روشنی میں جماع کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 156468

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:329-333/H=3/1439

    (۱) جب جماع کا ارادہ کرے تو بسم اللہ اللہم جنبنا الشیطان وجنب الشیطان ما رزقتنا زبان سے پڑھ لے اور جس قدر ستر کھولنے کی ضرورت ہو اس سے زائد نہ کھولے اور جب انزال ہونے لگے تو دل میں یہ دعا پڑھ لے اللہم لا تجعل للشیطان فیما رزقتنا نصیبًا۔

    (۲) نمبر ایک کے تحت جواب آگیا۔

    (۳) کرسکتے ہیں کچھ مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند