• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 155491

    عنوان: كسی كے عشق میں گرفتار لڑكی سے شادی كرنا؟

    سوال: محترم مفتی صاحب، میں ایک انجینئر ہوں اور دہلی میں ملازمت کرتا ہوں، الحمد للہ دین دار گھرانے سے ہوں، ابھی کنوارہ بھی ہوں لیکن ابھی چند روز قبل ہمارے گاؤں کے ایک گھرانے سے ایک لڑکی کا رشتہ آیا ہے ، جو مجھے بھی پسند تھا لیکن اچانک مجھے معلوم ہوا ہے کہ وہ لڑکی ایک لڑکے کے عشق میں چھے سال سے گرفتار ہے ، خبر پکی اور مضبوط ہے ، نیز یہ معاشقہ دونوں طرف سے چل رہا ہے ، باہمی ملاقات بھی ہوتی رہتی ہیں۔ تو میرا سوال ہے کیا ایسی لڑکی سے مجھے شادی کرلینی چاہیے یا نہیں؟ براہ کرم قران و حدیث کی روشنی میں اپنے قیمتی مشورے ضرور نوازیں۔

    جواب نمبر: 155491

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:80-45/sn=2/1439

    اس لڑکے کے حوالے سے جو خبر آپ کو پہنچی ہے، اگر آپ کی نظر میں وہ صحیح ہے تو بہتر ہے کہ اس سے نکاح نہ کریں بلکہ کوئی دوسری لڑکی (جو اپاکدامن بھی ہو) نکاح کے لیے تلاش کریں۔

    نوٹ: کبھی اس کا معاشقہ آپ کے لیے مصیبت بن سکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند