• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 155059

    عنوان: نکاح میں مہر کون طے کرے ، شوہر یا بیوی؟

    سوال: نکاح میں مہر کون طے کرے ، شوہر یا بیوی؟

    جواب نمبر: 155059

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 38-45/sd=1/1439

    مہر بیوی کا حق ہے جو شوہر پر واجب ہوتا ہے، اس لیے اصلا مہر شوہر یا اُس کے او لیا ء طے کریں گے، جس پر بیوی کی رضامندی ضروری ہوگی، آج کل عموما شوہر اور بیوی دونوں کے اولیاء آپس میں مہر طرے کرلیتے ہیں اور پھر دونوں کے سامنے مہر کی وضاحت کرکے ان کی اجازت لے لی جاتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند