• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 154880

    عنوان: لاپتہ شخص کی بیوی کتنی مدت کے بعد دوسرا نکاح کرسکتی ہے؟

    سوال: عبیداللہ کی شادی کے کچھ عرصہ بعد کراچی جاتے ہوئے کوچ کو آگ لگ گئی جس سے کافی مسافر فوت ہوگئے جس کے بعد سے عبیداللہ لاپتہ ہے ،میرا سوال ہے کہ اس کی بیوی کتنے سال بعد دوسرا نکاح کرسکتی ہے ؟ (اس واقعہ کو 5 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اب تک عبیداللہ لاپتہ ہے)

    جواب نمبر: 154880

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:13-10/H=2/1439

    حاکم مسلم بااختیار کی عدالت میں اس معاملہ کو مرافعہ کردیں الحیلة الناجزہ میں تصریحات کے مطابق وہاں سے نکاح فسخ ہوجائے تب عدت گذارکر نکاحِ ثانی کی اجازت ہوجائے گی عدالت میں مرافع کیے بغیر خواہ کتنی مدت گذرجائے نکاح ثانی کی اجازت نہ ہوگی، مزید تفصیل کی تحقیق کے لیے مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ کراچی سے رابطہ کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند