• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 154641

    عنوان: اگر میں تمہیں ہم بستری کے لیے کہوں تو حرام ہے

    سوال: اگر شوہر اپنی بیوی سے کہے کہ اگر میں تمہیں ہم بستری کے لیے کہوں تو حرام ہے ۔ شوہر کی طلاق کی نیت نہیں ہے ۔ اس کا کیا حکم ہے ۔ براہ کرم تفصیلی جواب عنایت فرمایئں شکریہ

    جواب نمبر: 154641

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1421-1447/sn=3/1439

    ”اگر میں تمھیں ہم بستری کے لیے کہوں تو حرام ہے“ اس جملے کا ظاہر معنی تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ شوہر نے اپنے اوپر بیوی کے ساتھ ہمبستری کو حرام کرلیا“ اگر فی الواقع بھی شوہر کا منشأ یہی ہو تو صورتِ مسئولہ میں اس جملے سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔

    نوٹ: اگر شوہر نے اس سے مختلف الفاظ ادا کیے ہوں یا اس جملے کا منشأ کچھ اور ہو تو حکم بدل سکتا ہے، ایسی صورت میں تفصیل لکھ کر دوبارہ سوال کرلیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند