• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 154525

    عنوان: بیوی كی سگی بہن سے زنا كی كوشش كرنے سے كیا بیوی حرام ہوجاتی ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر شوہر کو اسلام کی معلومات نہ ہو او روہ اپنی بیوی کی سگی بہن سے تنہائی میں مباشرت کرنے کی کوشش کرتا ہے، پر کسی وجہ سے مباشرت کرنے میں ناکام ہو جاتا ہے، بعد میں سالی کو کہیں سے پتا چلتا ہے کہ اس پر اللہ کی بڑی پکڑ ہے، اس کے بعد سالی اللہ سے توبہ کرکے یہ خیال دل سے نکال دیتی ہے․․․ کسی نے کہا کہ اس صورت میں میاں بیوی پر اور بیوی میاں پر حرام ہو جائے گی، تو کیا اس حالت میں اُس شوہر پر اس کی بیوی حرام ہو جائے گی؟ براہ کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں میری رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 154525

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1484-1461/H=1/1439

    سالی محرمات میں سے نہیں ہے اس سے بے پردگی بے تکلفی وغیرہ جیسے تعلقات بھی ناجائز و حرام ہیں تاہم اگر کسی نے ایسا کرلیا تو اس کی وجہ میاں بیوی پر اور بیوی میاں پر حرام نہ ہوں گے بلکہ نکاح علی حالہ برقرار ہے ہٰکذا فی الدر المختار وفی شرحہ الفتاوی رد المحتار ۔

    سالی اور بہنوئی دونوں پر سچی پکی توبہ اور اصلاح بہرحال واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند