معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 15447
میں
مسلمان ہوں، میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ قرآن مقدس اور حدیث کے مطابق نکاح او رولیمہ
کیسے کریں گے؟ برائے کرم مجھ کو پوری تفصیل عنایت فرماویں۔
میں
مسلمان ہوں، میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ قرآن مقدس اور حدیث کے مطابق نکاح او رولیمہ
کیسے کریں گے؟ برائے کرم مجھ کو پوری تفصیل عنایت فرماویں۔
جواب نمبر: 15447
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1340=1340/م
جب مناسب رشتہ مل جائے تو نکاح میں تاخیر نہ کی جائے، نکاح کے لیے دن، تاریخ طے کرلی جائے، شوال کے مہینے میں کرنا اچھا ہے، اور مسجد میں نکاح ہو، نکاح کے وقت لڑکی والے اور لڑکا اور گواہان موجود ہوں، ایجاب و قبول تام ہوجانے کے بعد خیر وبرکت اور زوجین کے لیے محبت ومودت کی دعا کی جائے، اور چھوارہ وغیرہ تقسیم کردیا جائے، اور جب لڑکی رخصت ہوکر لڑکے کے گھر چلی جائے اور میاں بیوی میں خلوت وملاقات ہوجائے تو ایک دو دن کے اندرولیمہ کرلیا جائے، ولیمہ میں نام ونمود، اسراف وغیرہ سے احتراز کیا جائے، سنت کی نیت سے جو میسر ہو دوست واحباب کو کھلادیا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند