• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 153716

    عنوان: زانی اور زانیہ کا باہم نکاح اور ان کا ہمبستری کرنا

    سوال: حضرت مفتی صاحب! کوئی لڑکا کسی لڑکی سے زنا کر لیا اور اس کو حمل بھی ٹھہر گیا، پھر جب سب کو پتا چلا تو دونوں کی شادی کرادی گئی جب کہ حمل ٹھہرے ۶/ مہینے ہو چکے ہیں۔ وہ دونوں آپس میں مل سکتے ہیں یا جب تک وہ بچہ پیدا نہ ہو اس وقت تک ایک دوسرے سے ڈر رہے ہیں، یا لڑکا کسی جانور کے ساتھ اپنی خواہش کو پوری کرنے پر مجبور ہو جاوے۔ مزید اس بچے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ آیا وہ بچہ زانی کے بچوں میں شمار ہوگا؟ حضرت والا سے تشفی بخش جواب کا منتظر ہوں، اور یہ فوری چاہئے کیونکہ اس بات کو لے کر یہاں بہت بڑا فتنہ کھڑا ہو گیا ہے۔

    جواب نمبر: 153716

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1292-1204/B=11/1438

    یہ اچھا ہوا دونوں کا آپس میں نکاح ہوگیا، یہ دونوں نکاح کے بعد لڑکی کے حاملہ ہونے کے باوجود بھی آپس میں ہمبستری کرسکتے ہیں، کسی جانور کے ساتھ اپنی خواہش پوری کرنے کی لڑکے کو ضرورت نہیں یہ تو حرام کام ہے، نکاح ہوجانے کے بعد دونوں آپس میں مل سکتے ہیں، البتہ وہ حمل جو کہ زنا کا ہے لہٰذا جو بچہ (نکاح کے بعد ۶ماہ سے پہلے(ن))پیدا ہوگا وہ ناجائز بچہ کہلائے گا، اس کے بعد جو بچہ پیدا ہوگا وہ جائز ہوگا، زنا کا نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند