• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 153691

    عنوان: درگاہ سے تعلق ركھنے والے لڑكے سے نكاح كرنا كیسا ہے؟

    سوال: ہم لوگ تبلیغی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں، ہم نے اپنی بہن کے لئے ایک رشتہ تلاش کرلیاہے، ہم سب گھروالوں کو وہ لڑکا پسندہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ان کی شادی ہوجائے، لیکن ہمیں معلوم ہوا ہے کہ لڑکے کے گھروالوں کا تعلق درگاہ سے ہے، لڑکااچھا ہے اور فیملی بھی اچھی ہے، انہیں بھی ہماری بہن پسند ہے، ہم سب اس لڑکے کو چھوڑنا نہیں چاہتے ہیں، ہم نے لڑکے کے بارے میں تمام جانکاریاں حاصل کرنے کی کوششیں کیں، مگر اب تک کوئی منفی خیال سامنے نہیں آیاہئے سوائے دگارہ کو ماننے کے۔ وہ فال پر بھی یقین رکھتے ہیں، اس لیے انہوں نے ہماری بہن کا انتخاب کیا ہے۔ میں صرف اس الجھن میں ہوں، کیوں کہ وہ لوگ درگاہ کو مان رے ہیں، اور کوئی دوسری وجہ نہیں ہے، ہم نے بہت سارے لڑکے دیکھے ہیں مگر کوئی مناسب نہیں ملا اور ان میں سے اکثر کی عمر میری بہن سے ۶/۷ سات سال زیادہ ہے اور یہ لڑکا صرف ایک سال بڑا ہے۔ براہ کرم، صحیح راستے کی رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 153691

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1340-1394/SN=1/1439

    اگر لڑکا اور اس کے گھر والوں کا تعلق بنیادی طور پر دیوبندی مکتبہٴ فکر سے ہے یعنی دیوبند کی طرف منسوب علماء اور مدارس کو مانتے ہیں؛ لیکن خاندانی رسم ورواج کے تحت وہ درگاہوں میں بھی چلے جاتے ہیں تو صورت مسئولہ میں آپ حضرات اس لڑکے سے اپنی بہن کا رشتہ کرسکتے ہیں؛ البتہ یہ کوشش آپ لوگوں کی طرف سے ہونی چاہیے کہ آہستہ آہستہ غلط رسم ورواج لڑکے کے گھرانے سے ختم ہو، اگر لڑکا اور اس کے گھر والے دیوبندی مکتب فکر کو نہیں مانتے؛ بلکہ ان کا تعلق ”بریلوی“ فرقہ سے ہے اور اس فرقہ کی طرف منسوب علماء کو وہ مانتے ہیں تو احتیاط اسی میں ہے کہ اپنی بہن کا رشتہ اس لڑکے سے نہ کریں، کوئی دوسرا رشتہ تلاش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند