• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 153668

    عنوان: کیا اورل سیکس کی اجازت ہے؟

    سوال: مفتی صاحب! کیا اورل سیکس کی اجازت ہے؟ اگر ایسا گناہ ہو چکا ہو تو اس کی معافی کس طرح مانگیں؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 153668

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1146-994/D=12/1438

    اورل سیکس (عضو تناسل کو عورت کے منہ میں ڈال کر یا عورت کی شرمگاہ کو چوس کر اپنی خواہش پوری کرنا) شرعاً ایک ناپسندیدہ عمل ہے؛ اس لیے کہ منہ ایک شریف عضو ہے جس سے ذکراللہ وغیرہ کیا جاتا ہے؛ اس لیے اس طرح کے عمل سے اجتناب لازم ہے، اور اگر ایسا کام ہو چکا ہے تو صدق دل سے توبہ اور آئندہ نہ کرنے کے عزم کے ساتھ استغفار کریں۔

    إذا أدخل الرجل ذکرہ فی فم إمرأتہ قد قیل یکرہ، وقد قیل بخلافہ کذا في الذخیرة۔ ہندیة: ص: ۴۲۹/ ۲، کتاب الکراہیة، ط: زکریا دیوبند۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند