• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 152313

    عنوان: اپنے شوہر کو كہنا کہ تم میرے شوہر نہیں ہو

    سوال: بیوی اپنے شوہر سے بات نہیں کرتی، پچھلے ۹-۸/ ماہ سے نہ ہی شوہر کی طرف دیکھتی ہے اور نہ ہی اس کے سلام کا جواب دیتی ہے، اور اپنے شوہر کو اس کے منہ پر کہتی ہے کہ تم میرے شوہر نہیں ہو۔ اسلام میں اس بات کی کیا حیثیت ہے؟

    جواب نمبر: 152313

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 996-952/sd=10/1438

    بیوی ایسا کیوں کرتی ہے ؟شوہر کی طرف نہ دیکھنااور نہ ہی اُس کے سلام کا جواب دینا اور اُس کے منہ پر کہنا کہ تم میرے شوہر نہیں ہو؛ ظاہر ہے کہ بیوی کا کا یہ عمل شرعاً سخت مذموم اور عند اللہ قابلِ مواخذہ ہے ، بیوی کو شوہر کا مکمل احترام کرنا چاہیے ، اگر اُس کی طرف سے کبھی کوئی ناگوار بات پیش آجائے ، تو صبر و تحمل سے کام لینا چاہیے ، شوہر کو بھی بیوی کے حقوق اداء کرنے چاہییں، اُس کو خوش رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند