• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 15184

    عنوان:

    اگر کوئی شوہر اپنی بیوی کا حق زوجیت ادا نہ کرسکے تو ایسی صورت میں بیوی کو جب ہمبستری کی ضرورت محسوس ہو تو وہ کیا کرے؟

    سوال:

    اگر کوئی شوہر اپنی بیوی کا حق زوجیت ادا نہ کرسکے تو ایسی صورت میں بیوی کو جب ہمبستری کی ضرورت محسوس ہو تو وہ کیا کرے؟

    جواب نمبر: 15184

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1494=1220/د

    صبر سے کام لے یا کثرت سے روزے رکھے، یا دوسرے وقت میں شوہر کو اس پر آمادہ کرے۔ اگر شوہر مکمل طور پر اس سے عاجز ہے تو دیانةً اسے بیوی کو طلاق دیدینا چاہیے، شوہر اگر ایسا کرنے کے لیے تیار نہ ہو اور بیوی کو مبتلائے معصیت ہونے کے اندیشہ ہو تو شوہر سے خلع کا مطالبہ بھی کرسکتی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند