معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 15181
زید نے اپنی سالی سے زنا کیا، کیا زید کی
بیوی اس کے نکاح سے باہر ہو جائے گی، فتوی بتاکر کرم کریں؟
زید نے اپنی سالی سے زنا کیا، کیا زید کی
بیوی اس کے نکاح سے باہر ہو جائے گی، فتوی بتاکر کرم کریں؟
جواب نمبر: 15181
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1476=1203/د
زنا حرام ہے، سالی کے ساتھ اور بھی شدت ہے، اپنی حرکت سے توبہ کرے اور آئندہ کے لیے سالی سے مکمل پردہ کرے، بات چیت بالکل بند کردے، البتہ اس سے زید کی بیوی کے نکاح پر کوئی اثر نہ پڑے گا، نکاح بدستور برقرار ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند