• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 151777

    عنوان: نکاح کب سنت، واجب اور فرض ہوتا ہے؟

    سوال: حضرت! میں گناہوں سے بچنے کے لیے نکاح کرنا چاہتا ہوں ۔ میں ایک انجینئر ہوں، مجھے ابھی نوکری نہیں ملی ہے اور میں تلاش میں ہوں نہ جانے ملتی بھی یا نہیں۔ شہوت کی شدت سے بدنظری اور دیگر گناہ ہورہے ہیں لیکن کبھی کبھی زنا کرنے کا مَن ہو جاتا ہے، اب میں نکاح کرنا چاہتا ہوں لیکن والدین اجازت نہیں دے رہے اور میں ان کو کھل کر بھی نہیں بول سکتا کہ کیا حالت ہورہی ہے ، کیا میں ایسے موقعہ پر کیا نکاح کر سکتا ہوں؟ یا مجھے کیا کرنا چاہئے؟ سمجھ میں نہیں آرہا ہے، زنا کرنے کے قریب ہوں۔ براہ کرم جلدی میری اس معاملہ میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 151777

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 984-949/N=9/1438

    آپ اپنے کسی عزیز یا محلہ کے امام صاحب کو اپنی پوری حالت بتادیں اور وہ آپ کے والد صاحب کو بتادیں اور وہ آپ کے والد صاحب سے یہ بھی کہہ دیں کہ اگر آپ نے بیٹے کے نکاح میں تاخیر کی اور بیٹے سے گناہ سرزد ہوگیا تو آپ بھی گنہگار ہوں گے یا اگر بیٹے نے اپنے طور پر کسی لڑکی سے نکاح کرلیا تو آپ بیٹے کو کچھ ملامت نہیں کریں گے ، انشاء اللہ اس طرح آپ کے والد صاحب جلد از جلد آپ کے نکاح کی فکر کریں گے، اللہ تعالی آپ کو اپنی حفاظت میں رکھیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند