• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 151245

    عنوان: بذریعہ خط مخطوبہ سے سوالات كرنا؟

    سوال: محترم مفتی صاحب، کیا لڑکے کے لئے یہ صحیح ہے کہ وہ جب اپنے والدین کے ساتھ لڑکی دیکھنے جائے تو لڑکی سے بذریعہ خط چند سوالات کے جوابات طلب کرے کہ لڑکی کے خیالات و مزاج کا کچھ اندازہ ہو سکے ؟ اس کار میں یہ بھی شرط ہے کہ سوالات کو پڑھنے کی اجازت سبھی کو ہے لیکن جوابات صرف لڑکا پڑھے گا اور لڑکی بغیر کسی مدد کے (کوئی کتاب یا فرد) صرف اپنے علمِ حاضر و عقلِ حاضر کی مدد سے جواب دے گی ۔ کیا ایسا کرنا لڑکے کے لئے حیاء کے خلاف ہے ؟

    جواب نمبر: 151245

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 995-1001/sn=9/1438

    مذکور فی السوال ضرورت کے تحت یہ ایک مباح محل ہے، شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں بہ شرطے کہ اس میں کوئی دیگر منکر شرعی شامل نہ ہو؛ لیکن یہ بات واضح رہے کہ مخطوبہ لڑکی کو باقاعدہ پروگرام کے تحت دیکھنے کے لیے جانا پسندیدہ نہیں ہے؛ اس لیے بہتر ہے کہ کسی بہانے سے لڑکی کو چھپ چھپاکر دیکھ لے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند