• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 151097

    عنوان: اجتماعی نکاح کرنا اور کراناکیسا ہے ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اجتماعی نکاح کرنا اور کراناکیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 151097

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 986-930/sn=8/1438

    اجتماع اور بڑے مجمع میں نکاح کرنے یا نکاح کرانے میں کوئی حرج نہیں، گنجائش ہے، بشرطیکہ محرمات شرعیہ مثلاً مردوں وعورتوں کے اختلاط وغیرہ سے اجتماع پاک ہو؛ لیکن اجتماع نکاح کے وقت ”دلہنوں“ کو بھی حاضر کرنا جنھیں غیرمحرم مرد بھی دیکھتے ہیں، اسی طرح سامان جہیز وغیرہ کی نمائش کرنا شرعاً جائز نہیں ہے، اجتماعی نکاح کی صورت میں دولہے حضرات مجلس میں خود آجائیں اور ”دلہنوں“ کی طرف سے ان کے اولیاء اجازت لے کر حاضر ہوجائیں، پھر گھر سے رخصتی کردی جائے؛ البتہ یہ بات واضح رہے شرعاً مجلسِ نکاح آدابِ مسجد کا لحاظ کرتے ہوئے مسجد میں منعقد کرنا پسندیدہ اور مسنون ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند