• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 150912

    عنوان: میری بات نہ مانی تو میں ان کو چہوڑدوں گا كہنے سے كیا نكاح پر كوئی اثر پڑے گا؟

    سوال: مجھے یہ معلوم کرنا تہا کہ میرا بیوی سے جائیداد کے بارے میں جھگڑا تہا، میں کچھ حصہ جو ان کی ملکیت میں تہا اپنے نام کروانا چاہتا تہا،میں نے دل میں سوچ رکہا تہا کہ اگر انہوں نے میری بات نہ مانی تو میں ان کو چہوڑدوں گا لیکن زبان سے ایسی کوئی بات نہیں نکالی ،جب بات ہوئی تو انہوں نے جائیداد نام کرنے سے منع کردیا، میں نے کہا کہ آپ کی جائیداد آپ کو مبارک ہو، بس اب تہیک ہے ، اس طرح کہنے سے نکا ح پر تو کوئی اثر .نہ ہوگا؟بسا اوقات یہ بہی کہا اب میں جو کروں گا میری مرضی، اب میں آپ کو بتاؤں گا۔

    جواب نمبر: 150912

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 699-560/D=8/1438

    مذکورہ بالا تفصیل میں ایسا کوئی لفظ زبان سے نہیں نکلا ہے جس سے طلاق واقع ہونے کا حکم ہو پس کسی قسم کی طلاق واقع نہیں ہوئی نہ ہی نکاح پر کوئی اثر پڑا۔

    میں جو کروں گا میری مرضی، اب میں آپ کو بتاوٴں گا کہتے وقت طلاق کا خیال بھی دل میں رہا ہو تو بھی کوئی طلاق نہیں پڑی، مذکورہ الفاظ دھمکی کے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند