• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 150113

    عنوان: ڈاڑھی کی وجہ سے شادی نہ ہو تو کیا کرے؟

    سوال: اگر کوئی شخص ڈاڑھی والا ہو اور اس کی شادی نہ ہوئی ہو اور ڈاڑھی کی وجہ سے اس کا رشتہ نہ ہوتا ہو تو اس متعلق شریعت کا کیا حکم ہے؟ کہ وہ ڈاڑھی کو ترجیح دے یا نکاح کو؟ جب کہ اس کی عمر گذر رہی ہو۔

    جواب نمبر: 150113

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 706-682/B=7/1438

    ڈاڑھی رکھنا واجب ہے اور نکاح کرنا سنت ہے، ظاہر ہے کہ سنت کے مقابلہ میں واجب کا درجہ اہم ہوتا ہے اس لیے ڈاڑھی رکھنا مقدم ہے۔ کسی غلط رسم ورواج کی وجہ سے قرآن وحدیث کا حکم نہیں بدلا جائے گا۔

    -------------

    ایسا شخص دیندار گھرانے کو تلاش کرے، ان شاء اللہ رشتہ ہوجائے گا، داڑھی والوں کے دیندار گھرانے میں بے شمار رشتے ہورہے ہیں۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند