• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 149273

    عنوان: نكاح كے بعد ولیمہ میں تاخیر كرنا كیسا ہے؟

    سوال: ایک شخص کی اجتماع شادی ہورہی ہے اور اس کے ایک یا دو مہینے کے بعد رخصتی ہے ،رخصتی کے بعد پھر ولیمہ ہے تو اسلام میں اس کی اجاذت ہے کہ نکاح ایک تاریخ کو اور رخصتی ایک تاریخ کو ؟ہم نے سنا ہے کہ نکاح کے فوراً بعد رخصتی ہونی چاہئے ؟ مہربانی کرکے جواب مرحمت فر مائیں۔

    جواب نمبر: 149273

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 562-562/B=7/1438

    آپ نے جو سنا ہے وہ صحیح نہیں ہے، کسی مصلحت کی وجہ سے نکاح آج ہو اور رخصتی ولیمہ ایک ماہ یا ایک سال کے بعد ہو تو شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں، بلاکراہت درست ہے، اسی طرح آج نکاح ہوا اور آج ہی رخصتی ہوگئی اور اگلے دن ولیمہ ہوگیا، یہ بھی درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند