معاشرت
>>
نکاح
سوال نمبر: 149093
عنوان: کیا کسی کو بتائے بغیر میں نکاح کرسکتاہوں؟
سوال: مجھے مشت زنی کی عادت سی ہوگئی ہے اور یہ مسئلہ مباشرت کی ضرورت یا عمر کے تقاضے کی وجہ سے پیدا ہواہے، میر ی عمر بیس سال ہے، مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ ایسی صورت حال میں کیا کروں؟مشت زنی کے بعد مجھے افسوس ہوتاہے اور احساس ہوتاہے کہ میں نے غلط کیا ہے، اور فیصلہ کرتا ہوں کہ اب دوبارہ نہیں کروں گا، مگر کچھ دنوں کے بعد پھر کرلیتاہوں ۔
براہ کرم، میری مدد کریں۔ میں کیا کروں؟ کیا کسی کو بتائے بغیر میں نکاح کرسکتاہوں؟اس کے بعد نکاح کے بارے میں بتاؤں گا اور صورت حال کو کنٹرول کرلوں گا، تو کیا میں نکاح کرسکتاہوں؟میں نے قرآن ، ذکر اور نمازپڑھنے کی بہت کوشش کی ، مگر کچھ دنوں تک ․․․ میں اپنے آپ کو کنٹرول نہیں کرسکتا۔
جواب نمبر: 14909328-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 547-528/B=6/1438
یہ کام اپنی صحت پر کلہاڑی مارنے کے برابر ہے، اس کام کیوجہ سے دل و دماغ کمزرو ہوجاتے ہیں، پھر زیادہ کرنے کی صورت میں وہ شخص شادی کے لائق نہیں رہتا، نیز یہ بہت بڑا گناہ بھی ہے ، ایسا کرنے والا قیامت کے دن اس حال میں اٹھایا جائے گا کہ اس کی انگلیاں گیابھن ہوں گی، اس دن تمام انسانوں کے درمیان ذلت اٹھانی پڑے گی اس لیے اس کا پختہ ارادہ کرلیں کہ خواہ کتنی بھی شہوت کا اُبھار ہو میں مشت زنی ہرگز ہوگز نہیں کروں گا۔
دوسرا علاج یہ ہے کہ آپ اپنے ماں باپ سے کسی کے ذریعہ اپنی شادی جلد کرانے کی طرف اشارہ کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند