• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 148906

    عنوان: جس عورت سے زنا كیا اس سے نكاح جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: بہت سالوں سے میری ایک خاتون دوست ہے، مگر میں نے کبھی اس سے شادی کرنے کے بارے میں نہیں سوچا تھا۔ ایک مرتبہ ہم کچھ دنوں کے لیے ٹور پر گئے تھے اور ہم نے ناجائز جسمانی تعلق قائم کرلیا ، اب ہم دونوں کے گھروالے چاہتے ہیں کہ ہم شادی کرلیں جب کہ ہم دونوں بھی شادی کرنا چاہتے ہیں، اب ہم ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، لیکن ایک مولوی صاحب نے کہا کہ آپ شادی نہیں کرسکتے، کیوں کہ تم نے گناہ کا ارتکاب کیا ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا طریقہ ہے کہ ہم شرعی طورپر شادی کرسکتے ہیں۔ میں پریشان ہوں۔

    جواب نمبر: 148906

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 792-760/L=6/1438

    کسی عورت سے زنا کرنا حرام اور گناہِ کبیر ہے زانی (زنا کرنے والے مرد) اور مزنیہ (جس عورت سے زنا کیا گیا ہے) دونوں پر توبہ واستغفار لازم ہے تاہم اگر دونوں نکاح کرنا چاہیں تو نکاح کرسکتے ہیں، مولوی صاحب کی بات درست نہیں ہے۔ إذا تزوج امرأةً قد زنی بہا، وظہر بہا حبل، فالنکاح جائز عند الکل․ (عالمگیری: ۱/ ۲۸۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند