• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 148642

    عنوان: کیا رشتہ کے لیے مردوں کا لڑکی کو دیکھنا جائز ہے؟

    سوال: میرے گھر والے اور رشتہ دار لڑکی کو دیکھنے جارہے ہیں میرے لیے، تو کیا مردوں کا لڑکی کو دیکھنا جائز ہے؟ مردوں میں سب ۴۰- ۵۰/ سال کی عمر کے لوگ ہیں جیسے چچا، ماما، پھوپھا خالو ، دادا اور میرے بھائی سبھی ہیں۳۵/ سال عمر والے، جب کہ میرے گھر میں دینی ماحول کم ہے۔ اگر یہ جائز نہیں تو میں ان کو منع کس طرح کروں؟ وہ ناراض ہو جائیں گے۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 148642

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 597-1368/H=12/1438

    آپ کے گھر والے اور رشتہ دار جو مخطوبہ لڑکی کے محارم نہیں بلکہ اجنبی ہیں ان کو دیکھنا جائز نہیں یہ سمجھانے کی حکمت کے ساتھ کوشش کریں کہ صرف مستورات (عورتیں) دیکھ لیں مرد نہ دیکھیں اگر آپ کے بجائے کوئی مقامی عالم سمجھادیں تو شاید برا بھی گھر والے نہ مانیں گے اور ناراض بھی نہ ہوں گے جامعہ خیر المدارس بوڑا بندر حیدر آباد میں مفتی ابوبکر جابر صاحب مدظلہ ہیں ان کا فون نمبر 09885052592 ہے اس پر رابطہ کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند