• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 147675

    عنوان: عورت شرابی شوہر سے علیحدگی اختیار كرے یا خلع لے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس بارے میں کہ کسی عورت کا میاں شراب پیتا ہو اور وہ شخص تقریبا، آٹھ سال سے شراب پی رہا ہے وہ اس سے علیحدگی اختیار کرلے یا خلہ لے لے ۔اس کے چار نابالغ بچے بھی ہیں ایسی صورت میں شریعت کیا حکم دیتی ہے ؟

    جواب نمبر: 147675

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 440-487/L=5/1438

    بیوی کو چاہیے کہ فی الحال علیحدگی یا خلع پر اقدام نہ کرے بلکہ حسن معاشرت کے ساتھ رہنے کی کوشش کرے اور شوہر کو اچھے انداز سے سمجھاتی رہے؛ البتہ اگر شوہر اس سے باز نہ آئے ا ور بیوی کی حق تلفی کرے اور بیوی کو یہ گمان ہوجائے کہ اب اس کے لیے اللہ رب العزت کے قائم کردہ حدود پر باقی رہنا دشوار ہے تو اس وقت بیوی کے لیے طلاق یا خلع کے مطالبہ کی گنجائش ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند