• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 146968

    عنوان: بیٹی سے زنا كے بعد عورت سے پیدا ہونے والے بچوں كا حكم؟

    سوال: حضرت میرا سوال کافی تشویشناک ہے براے مہربانی تفصیل سے جواب دیں۔ 1اگر کوئی شخص اپنی بیٹی کے ساتھ زنا کرتا ہے تو اس کے لے کیا حکم ہے ؟ (۲) کیا اس کی بیوی اس کے لئے حرام ہو گئی اور اس کے بعد بیوی سے بچے ہوئے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ (۳) اور اس شخص کے گھر شادی کرنا کھانا پینا کیسا ہے ؟ (۴) اس شخص کی پہلی بیوی جو انتقال کر گئی ہے اس سے بھی 3 اولاد ہے سب باپ سے الگ رہتے ہیں باپ نے ایک لڑکے کی شادی کرکے سب کو الگ کر دیا کیا ان کے گھر بھی شادی کرنا اور کھانا کیسا ہے ؟معلوم ہو کہ باپ نے دوسری بیوی کی لڑکی کے ساتھ ایسا کیا ہے اور انہی کے ساتھ رہتے بھی ہیں۔

    جواب نمبر: 146968

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 304-272/B=3/1438

     

    (۱، ۲) اپنی بیٹی کے ساتھ زنا کرنے سے بیوی ہمیشہ کے لیے اپنے شوہر پر حرام ہوگئی، اب اسے بیوی کے ساتھ رہنا جائز نہیں، اگر کوئی بدبخت اس کے باوجود بھی بیوی کے ساتھ رہتا رہا اور بعد میں لڑکے پیدا ہوئے تو وہ اولاد تو اسی شخص کی ہوگی۔

    (۳) ایسے شخص کے یہاں شادی کرنے سے احتیاط کرنی چاہئے، اور کھانے پینے سے بھی احتیاط کرنی چاہئے تاکہ اسے عبرت حاصل ہو۔

    (۴) جو لڑکے علیحدہ رہتے ہیں اور ان کا کوئی تعلق اس فعل بد میں نہیں ہے وہاں شادی اور کھانا کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند