• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 146902

    عنوان: برادری سے باہر نکاح کرنا ؟

    سوال: حضرت، کیا میرا برادری سے باہر نکاح ہوسکتا ہے جب کہ ہماری برادری میں بھی لڑکیاں موجود ہیں؟ اور کس کس برادری سے ہو سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 146902

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 250-178/Sd=3/1438

     

    اپنی برادری کے باہر کسی بھی برادری میں آپ کا نکاح ہوسکتا ہے؛ لیکن حسب ونسب کے اعتبار سے شوہر بیوی کے درمیان کفو (برابری) شریعت میں مطلوب ہے، اس لیے کہ اس سے مزاج اور اطوار وعادات میں ہم آہنگی قائم رہتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند