• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 146520

    عنوان: ماں كی اجازت كے بغیر دوسری شادی كرنا؟

    سوال: میں دوسری شادی کرنا چاہتا ہوں اور میری ماں راضی نہیں ہے تو اگر میں اپنی ماں کی اجازت کے بغیر شادی کر لوں تو کیا شرعی کے اعتبار سے گنہگار ہو جاوٴں گا؟

    جواب نمبر: 146520

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 273-229/D=3/1438

     

    لڑکے لڑکی کو اپنا نکاح والدین کی مرضی سے ہی کرنا چاہئے، والدین کی مرضی کے بغیر نکاح کا اقدام کرنا مناسب نہیں ہے، اگر والدین کسی دینی یا دنیوی نقصان کے ظن غالب کی وجہ سے اس نکاح سے منع کریں تو ان کی اطاعت واجب ہے، اگر والدین کے منع کرنے میں کسی دینی یا دنیوی نقصان کا ظن غالب نہ ہو تو بھی ان کی اطاعت مستحب ہے، اور اگر وہ صرف اپنی ضد یا اپنے دنیوی مفاد کی وجہ سے منع کررہے ہوں تو اولاد کو چاہئے کہ سمجھ دار لوگوں سے مشورہ کرکے والدین کو سمجھانے کی کوشش کریں، اگر پھر بھی نہ مانیں اور اولاد اپنی مرضی سے نکاح کا اقدام کرلے تو نکاح ہو جائے گا اور وہ عند اللہ گنہگار بھی نہیں ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند