• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 146487

    عنوان: بیوی اگر مہر لینا نہ چاہے؟

    سوال: نکاح کے وقت جب نکاح نامہ تیار کیا جارہاتھا تو مہر ایک لکھ کا طے کیاگیا، لیکن میری بیوی یہ مہر لینا نہیں چاہتی ہے تو کیاوہ اس کا انکار کرسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 146487

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 218-208/B=3/1438

     

    جب نکاح کے وقت ایک لاکھ دین مہر کے عوض نکاح ہوا اور آپ نے قبول کیا تو بعد جماع پورا مہر آپ کے ذمہ مثل قرض کے لازم ہو گیا آپ کو دینا ضروری ہے، عورت تو شرم و لحاظ کی وجہ سے انکار کرتی ہے لیکن آپ جب زندگی بھر اس سے لُطف اندوزی کریں گے اور پھر اس کا کوئی معاوضہ آپ نہ دیں یہ نامناسب بات ہے۔ بیوی کو سمجھائیں کہ یہ تمہارا حق ہے نہ مانے تو اس کے اکاوٴنٹ میں جمع کردیں۔

    ---------------------------

    جواب درست ہے اگر بیوی بخوشی مہر نہ لے اور خوش دلی سے معاف کردے تو ذمہ سے معاف ہو جائے گا۔ (م)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند