• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 145521

    عنوان: کیا ایک لڑکی سے دوبارہ نکاح ہوسکتا ہے؟

    سوال: اگر کوئی شخص کسی لڑکی سے چھپ کر ایک بار نکاح کرلے پھر اس کے گھر والے بھی شادی کروائیں اسی لڑکی سے ، کیا پھر نکاح اگر کرلیں تو کیا ہوگا؟ تھوڑا تفصیل سے بتلائیں۔

    جواب نمبر: 145521

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 053-034/D=2/1438

     

    اگر مسلمان لڑکا مسلمان لڑکی سے دو مسلمان گواہوں کی موجودگی میں شرعی طریقہ پر ایجاب و قبول کرلیں تو نکاح صحیح ہو جائے گا، اس کے بعد اب دوبارہ نکاح کرنا لغو اور فضول ہوگا لیکن گھر والوں سے چھپ کر خود لڑکے لڑکی کا نکاح کے معاملات طے کرنا اور نکاح کا اقدام کرنا شرعاً نا پسندیدہ ہے پھر بھی گھر والے اگر دوبارہ علانیہ نکاح کروائیں تو اس سے پہلے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ وشرط حضور شاہدین حرین مکلفین سامعین قولہما معا علی الأصح فاہمین أنہ نکاح علی المذہب مسلمین لنکاح المسلمة۔ شامی: ۴/۸۷ - ۹۲۔ ط: زکریا، ویندب إعلانہ وتقدیم خطبة وکونہ في مسجد یوم جمعة بعاقد رشید وشہود عدول۔ شامی: ۴/۶۶، ط: زکریا، کتاب النکاح۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند