• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 13630

    عنوان:

     نکاح کی شرائط کیا ہے اور فسخ نکاح کسے کہتے ہیں اور یہ کیا ہوتا ہے؟ کیا دو بہنوں کے ساتھ دو بھائی نکاح کرسکتے ہیں؟ اصل میں میری ماں اس بات کو اچھا نہیں سمجھتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک ہی گھر سے دو بہنوں کی شادی نہیں ہوسکتی ایسی شادی کامیاب نہیں جاتی۔ برائے کرم میرے الجھن کو دور کریں اور مجھے تفصیل سے مطمئن کریں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 13630

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 939=939/م

     ایک شرط یہ ہے کہ عاقدین کے درمیان جواز نکاح سے مانع کوئی سبب مثلاً رضاعت وغیرہ نہ ہو، اسی طرح یہ بھی شرط ہے کہ نکاح شرعی گواہوں کی موجودگی میں ہو، تفصیل کتب فقہ میں مذکور ہے۔

    (۲) فسخ نکاح کا مطلب ہے رشتہ نکاح کو توڑدینا، ختم کردینا، جب عورت دارالقضاء یا شرعی پنچایت میں دعویٰ دائر کرتی ہے کہ میرا نکاح میرے شوہر سے فلاں سبب سے (فسخ نکاح کے اسباب کتب فقہ میں بیان کیے گئے ہیں) ختم کردیا جائے تاکہ میں اس کی زوجیت سے آزاد ہوجاوٴں، تو قاضی اس درخواست پر غور وفکر او راحوال کی تفتیش کے بعد اگر عورت کا مطالبہ درست سمجھتا ہے تو ضابطے کی کارروائی کے بعد نکاح فسخ کردیتا ہے۔

    (۳) کرسکتے ہیں، شرعاً اس میں کوئی قباحت نہیں، البتہ آپ کی ماں اس کو اچھا نہیں سمجھتی ہیں تو اس پر غور ومشورہ کرلیجیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند