• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 12513

    عنوان:

    کیا عیسائی لڑکی جو کہ مسلمان ہوچکی ہو اس کا نکاح جس مسلم لڑکے سے ہورہا ہے کیا اسی لڑکے کا باپ نومسلم لڑکی کا ولی ہوسکتا ہے جب کہ جس لڑکے سے اس کی شادی ہورہی ہے اسی لڑکے کا باپ اس لڑکی کا والی بن رہا ہے۔ لڑکی کا باپ اور ماں عیسائی ہی ہیں۔ جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12513

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1043=801/ھ

    اگر بخوشی اور رضائے قلب سے وہ ایمان لائی ہے اس کے مسلمان ہونے پر اطمینان ہے اور وہ بالغہ ہے تو انعقادِ نکاح کے سلسلہ میں خود اس نومسلمہ بالغہ لڑکی کی خوش دلی سے اجازت ہی کافی ہے، کوئی اور امر موجب شبہ ہو اس کو صاف اور واضح لکھ کر دوبارہ معلوم کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند