معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 12081
کیا میں اپنی کزن یعنی پھوپھی زاد جو مجھ سے دو یا تین سال چھوٹی ہے شادی کرسکتاہوں؟
کیا میں اپنی کزن یعنی پھوپھی زاد جو مجھ سے دو یا تین سال چھوٹی ہے شادی کرسکتاہوں؟
جواب نمبر: 1208127-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 599=599/م
پھوپھی زاد بہن سے نکاح شرعاً جائز ہے، لقولہ تعالیٰ: وَاُحِلَّ لَکُمْ مَّا وَرَآءَ ذٰلِکُمْ․․․ الآیہ اگر آپ دونوں کے درمیان موانع جواز نکاح مثلاً حرمت رضاعت وغیرہا میں سے کوئی موجود نہیں، تو نکاح کرسکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ایک لڑکے نے ایک لڑکی سے دو لڑکوں عمر اور بکر کے سامنے نکاح کیا۔عمر او ربکر کو پہلے معلوم نہیں تھا کہ نکاح ہوگا۔لڑکا اور لڑکی کو نکاح کرنا تھا۔لڑکا اور عمر اور بکر لڑکی کے گھر میں بیٹھے چائے پی رہے تھے، کیوں کہ لڑکی عمر کی بہن ہے ، اور بکر اور لڑکا کی کزن ہے۔لڑکے نے لڑکی سے کہا کہ ہمارے لیے پانی لاؤ۔ جب وہ پانی لائی تو لڑکے نے کہا بیٹھو آپ سے ایک بات پوچھنی ہے۔ لڑکے نے کہا ?میں تم سے نکاح کرتا ہوں دس ہزار مہر پر دو ہزار ابھی لے لو باقی واجب الادا ہیں۔ تمہیں قبول ہے?؟ لڑکی نے کہا ہاں قبول ہے۔ ان الفاظ کو لڑکی کے بھائی جو کہ انیس سال کا ہے اوربکر نے جو کہ ستائیس سال کا ہے دونوں نے سنا۔ لڑکا اور لڑکی ہم کفو ہیں ۔لڑکا بی اے پاس ہے، لیکن نوکری نہیں کررہا ہے، باقی ہر لحاظ سے لڑکی کے ہم کفو ہے۔ لڑکی کی عمر چودہ سال ہے لیکن بالغ ہے لڑکے کی عمر چھبیس سال ہے۔ کیا یہ نکاح صحیح ہے یا نکاح نہیں ہوا؟ لڑکا اگر چاہے تو مزدوری کر سکتاہے او رلڑکی کے نان نفقہ کا بندوبست بھی کرسکتا ہے۔ اگر لڑکا کے گھر والوں کی بے عزتی نہ ہو نکاح کی تجدید کرے کہ سب لوگوں کو خبر ہو کہعام طریقے سے نکاح ہوا۔ تو تجدید کا کوئی گناہ تو نہیں ہوگا
4017 مناظرکیا ٹیلی فون یا موبائل کے ذریعہ نکاح درست ہے؟ اگر جائز ہے تو اس طرح کے نکاح کا طریقہ کار کیا ہے؟
21747 مناظر26مارچ 1978میں ہوئے ایک نکاح کی مہر پانچ ہزار متعین تھی اس کو اس
وقت کیسے ادا کریں گے؟ میرے والد نے ابھی تک میری ماں کو مہر ادا نہیں کیا ہے۔
برائے کرم مشورہ عنایت فرماویں، وہ جاننا چاہتے ہیں۔
کسی
شخص نے اپنے بھانجے کی بیوی کے ساتھ زنا کیا رشتہ میں وہ شخص اس عورت کے خالو سسر
لگتے ہیں، مہربانی کرکے بتائیں کہ کیا وہ عورت اب اپنے شوہر کے نکاح میں باقی ہے
یا انھیں دو بڑا نکاح کرنا ہوگا؟
کیا اسلام میں دوسری اور تیسری شادی کے لیے بیوی سے اجازت لینا ضروری ہے؟
2390 مناظرمیں جب ۱۲ سال کا تھا تو مشت زنی کے گناہ میں مبتلا ہوگیا تھا، اب میری عمر ۲۴ سال ہے۔ میں ایک شیخ طریقت سے بیعت ہوچکا ہوں اور ان کے سامنے میں نے اپنی یہ حالت بیان کی تھی اور الحمد للہ اب تقریباً ایک ماہ سے اس گناہ سے محفوظ ہوں۔ لیکن اتنے سال گناہ کی وجہ سے میری صحت بہت خراب ہوچکی ہے اور میں شادی کے قابل نہیں ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ اب میں کیا کروں کیونکہ گھروالے بھی میری شادی کروانا چاہتے ہیں۔ اور اس گناہ کی وجہ سے میرے اندر بہت سستی آگئی ہے جس کی وجہ سے کسی کام میں دل نہیں لگتا، کیا میں ایک عام انسان کی طرح نارمل زندگی گزار سکتا ہوں۔ میرے لیے دعا فرمادیں کہ اللہ میرے گناہ معاف فرمادے اور مستقبل میں گناہوں سے پاک زندگی نصیب فرمائے۔
3020 مناظرکیا سوتیلی ماں کی بیٹی کی بیٹی سے نکاح ہو سکتا ہے ؟
1382 مناظرمیرا نام محمد عارف ہے۔ مجھے ایک مسئلہ کے
بارے میں معلومات درکارہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ ایک لڑکا (الف) نے اپنی پھوپھی کا دودھ
پیا ہے، پھوپھی کی بڑی بیٹی کے ساتھ۔ اب ان کے والدین چاہتے ہیں کہ (الف) کی شادی
پھوپھی کی چھوٹی بیٹی کے ساتھ ہو اور پھوپھی کے لڑکے کی شادی (الف) کی بہن کی بیٹی
سے ہوجائے۔ کیا اس صورت میں یہ شادیاں ہوسکتی ہیں؟ جب کہ پشاور میں ایک مفتی صاحب
نے ان کو فتو ی دیا ہے کہ یہ شادی ہوسکتی ہے؟ او رانھوں نے کتاب (درمختار) سے ان
کو فیصلہ دیا ہے۔ اس فیصلہ کی روشنی میں ایک نکاح ہوا ہے یعنی (الف) کی بہن کی
بیٹی کی شادی ہو گئی ہے۔ اس نکاح کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں، اور اگر (الف) نکاح
کرتا ہے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہوگا؟ مہربانی فرماکر جلدی اس کا جواب دے دیں،
تاکہ اگر (الف) کا نکاح نہیں ہوسکتا تو میں آپ لوگوں کی مدد سے ان کو بتادوں؟