• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 12023

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ مجھے ایک لڑکی پسند ہے وہ نیک بھی ہے مگر میرے ابو نے کسی ایسے شخص سے جس پر جن آتا ہے پوچھا تو جن نے کہا کہ وہ لڑکی منحوس ہے تو میرے ابونے انکار کردیا۔ (۱)کیا ابو کی بات مان کر رشتہ چھوڑ دوں؟ (۲)کیا دعا کرسکتا ہوں کہ وہ لڑکی میرے نصیب میں ہو؟

    سوال:

    جواب نمبر: 12023

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 643=643/م

    کسی کے منحوس ومسعود ہونے کا جنات سے پتہ لگانا ہی غلط ہے اور یہ ضروری نہیں کہ جن نے جو کچھ بتایا وہ درست ہو، بہتر یہ ہے کہ اپنے گھر کی عورتوں کو مثلاً ماں بہن وغیرہ کو لڑکی دیکھنے کے لیے بھیج دیں، آپ کے ابو کو تردد ہے تو مزید تحقیق واطمینان کرلیں، آپ خود اس سلسلے میں استخارہ بھی کرلیجیے، پھر جس بات پر مشورہ اور رجحان ہوجائے اس کے مطابق عمل کیجیے۔

    (۲) اس متعین لڑکی کا تصور دل میں نہ جمائیں اور نہ اس طرح دعا کریں کہ وہ لڑکی میرے نصیب ہو، بلکہ یوں دعا کرسکتے ہیں کہ اے اللہ نیک لڑکی سے میرا رشتہ مقدر فرما۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند