معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 1136
اولیاء کی رضامندی کے بغیر نکاح ہوگا یا نہیں؟
جواب نمبر: 113613-Sep-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 1058/هـ = 800/هـ)
بغیر ولی کے توسط کے ہرگز نکاح پر اقدام نہ کریں کیونکہ اس میں مفاسد کا اندیشہ غالب رہتا ہے اور سنت بھی یہی ہے کہ ولی کے توسط سے نکاح کا انعقاد کیا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
شادی کے لیے لڑکی کو دکھلانا کیسا ہے؟
2070 مناظرحضرت میرے بھائی کا نکاح اس طرح ہورہا ہے کہ مرد اور عورتوں کا الگ انتظام نہیں، کیوں کہ میں عالمہ ہوں اس لیے میرے لیے ٹینٹ کے ذریعہ الگ انتظام کردیں گے۔ میرا دل ایسی مجلس میں جانے کے لیے بالکل تیار نہیں جہاں اللہ رب العزت کے احکام کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جائے․․․․آپ میری رہنمائی فرمائیں کہ اللہ کو کس طرح راضی کیا جاسکتا ہے، ایسی مجلس میں شرکت کرکے یا نہ کرکے؟ وضاحت کے ساتھ جواب دیجئے گا تاکہ میں اپنے بھائی کو بتا سکوں۔
2180 مناظرسب سے پہلے تو میں شکر گزار ہوں کہ آپ نے میرے سوال کو خاص اہمیت دی۔ میرے کہنے کا مطلب تھا کہ کیا میں اپنے دل میں یہ سوچ رکھ سکتا ہوں کہ یا اللہ اگر تمہارے بس میں سب کچھ ہے تو پھر اس لڑکی کومیری تقدیر میں لکھ دے۔ اگر بالفرض وہ میری تقدیر میں اس لیے نہیں لکھی گئی کہ اللہ بہتر جانتا ہے کہ اس کا اورمیرا ملنا (یعنی نکاح ہونا) اچھا ہے یا برا۔ اگر اچھا ہے تو اتنا امتحان کیوں؟ کیوں اس کی منگنی کسی اور سے ہوگئی؟ (اللہ مجھے معاف کرے، لیکن میرے یہ سوالات شکوہ کے ارادہ سے نہیں ہیں) اور اگر برا ہے تو اللہ اپنی حکمت سے اس کو اچھا کر دے، کیوں کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ میرے دماغ میں ایسے سوالات آتے ہیں تو میں اپنے دل ہی دل میں اللہ سے پوچھ لیتا ہوں جس سے ہلکا سا سکون تو مل جاتا ہے لیکن کوئی جواب نہیں ملتا۔ میں یہ سوچتا رہتا ہوں کہ میں اس کو کیسے حاصل کروں گا؟ ہماری سوسائٹی میں کسی لڑکی کی منگنی ٹوٹ جانا اس کے کیرکٹر کو وار کرتا ہے۔میں یہ بھی نہیں چاہتا اوراس کے بغیر بھی نہیں رہ سکتا۔ تو کیا کروں؟
3326 مناظرنکاح کے وقت لڑکا لڑکی اور دو گواہ موجود ہوں تو نکاح صحیح ہوجاتا ہے
7337 مناظرایک بچے نے ایک عورت کا دودھ دو سال اور چاہ ماہ قمری کی عمر میں پیا ہے۔ کیا اس سے حرمت مصاہرت ثابت ہوگئی ہے؟
1677 مناظر