• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 11357

    عنوان:

    کیا سگے چچا کی لڑکی سے نکاح جائز ہے؟ قرآن او رحدیث کی روشنی میں سوال کا جواب دیجئے۔

    سوال:

    کیا سگے چچا کی لڑکی سے نکاح جائز ہے؟ قرآن او رحدیث کی روشنی میں سوال کا جواب دیجئے۔

    جواب نمبر: 11357

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 600=500/د

     

    حرمت کا دوسرا کوئی سبب مثلاً رضاعت نہیں پایا جاتا تو چچا کی لڑکی سے نکاح کرنا جائز ہے، قرآن پاک میں محرمات (جن سے نکاح کرنا حرام ہے) کا ذکر فرماکر اللہ تعالیٰ نے فرمایا: وَاُحِلَّ لَکُمْ مَّا وَرَآءَ ذٰلِکُمْ یعنی محرمات میں چچا کی لڑکی کا ذکر نہیں ہے، اس لیے اس سے نکاح کرنا جائز ہوا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند