• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 11320

    عنوان:

    میں تقریباً تیس سال کا ہوں اور کچھ پریشانیوں کی وجہ سے ابھی تک شادی نہیں کیا ہے۔ کبھی کبھی میں اپنے اوپر قابو نہیں کرپاتاہوں اور مشت زنی کرتاہوں۔ مجھے بتائیں کہ شریعت میں ایسا کرنا کیسا ہے؟ اس بری حرکت سے بچنے کے لیے مجھے کیا کرنا چاہیے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11320

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 428=300/ل

    مشت زنی حرام ہے، اور اس پر سخت وعید آئی ہے، مشت زنی سے بچنے کے لیے اولاً آپ کوشش کریں، کسی طرح شادی ہوجائے اور جب تک شادی نہ ہو روزہ کی کثرت کریں، فحش تصاویر، فلم وغیرہ سے پرہیز کریں اور خالی وقت میں درود شریف کی کثرت کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند