• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 1130

    عنوان:

    تبادلے میں شادی کرنا کیسا ہے؟

    سوال:

     (۱) مجھے ایک شبہہ ہے۔ دو سال قبل میری شادی ہوئی۔ ہم نے تبادلہ میں شادی کی، یعنی بدلے میں میرے بہن کی شادی میری بیوی کے بھائی سے ہوئی۔ میرا سوال یہ ہے کہ یہ شادی از روئے شریعت جائز ہے یا نہیں؟ از راہ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں۔

    (۲) ایک دوسرا سوال یہ کرنا ہے کہ گذشتہ ڈیڑھ سال سے میں اپنی بیوی سے دور رہ رہا ہوں۔ میں بنگلور میں ہوں اور بیوی اپنے والد کے مکان میں ہے، لیکن تقریبا ایک ماہ میں ہم دونوں کا فون پر رابطہ ہوتا ہے۔ لہٰذا کیا اس کی وجہ سے خود بخود طلاق پڑجانے کا کوئی سوال پیدا ہوتا ہے؟

    جواب نمبر: 1130

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 329/د = 316/د)

     

    (۱) اس طرح بدلے کی شادی میں کوئی حرج نہیں ہے، شادی بالکل درست ہے، آپ کسی قسم کا شبہ دل میں نہ لائیں۔

    (۲) طلاق پڑنے کا کوئی سوال نہیں پیدا ہوتا آپ بالکل مطمئن رہیں۔ وہ آپ کے حبالہٴ عقد میں بدستور ہے۔ البتہ اتنی طویل مدت کے لیے بیوی سے جدا ہونا اچھا نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند