• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 11287

    عنوان:

    حضرت میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ کیا میں گھر والوں کی مرضی کے بنا ان سے چھپ کر نکاح کرسکتاہوں، جب کہ میرا گناہ میں ملوث ہونے کا خطرہ بھی ہو؟ گھر والے ابھی نکاح نہ کرنا چاہتے ہوں تو کیا اس کی کوئی گنجائش ہے یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11287

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 306=277/ب

    گھر والوں کی رضامندی کے بغیر آپ نکاح کرسکتے ہیں، شرعی طریقہ پر دو گواہوں کے سامنے نکاح کریں گے تو عقد نکاح صحیح ہوجائے گا، مگر ماں باپ کو ناراض کرکے نکاح کرنے کی صورت میں خیر وبرکت سے محروم رہیں گے۔ آپ کو گناہ میں ملوث ہونے کا خطرہ ہے تو مسلسل روزے رکھ لیں۔ اس سے شہوت کم ہوجائے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند